آزاد فیکٹ چیک نے بھارتی پراپیگنڈے کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ پاکستان نے چین سے ہائپرسونک میزائل کے لیے کوئی درخواست نہیں کی ہے اور اس حوالے سے پھیلائی گئی خبر جھوٹ پر مبنی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے منسلک ایک ایکس ہینڈل کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کی نشاندہی کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے ہائپرسونک میزائل کے لیے پاکستان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد فیک چیک نے بھارت کے ایک ایکس ہینڈل سے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کی نشاندہی کرتے ہوئے اس خبر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا جس کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کے حوالے گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ایجنڈا پھیلا نا ہے۔
ایکس ہینڈل سے پھیلائی گئئ گمراہ کن خبر کے مطابق چین نے ہائپرسونک میزائل کے لیے پاکستان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ جب کہ آزاد فیکٹ چیک کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے چین سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی۔ تصویر میں دکھایا گیا میزائل DF-17 ہے جس کی رینج 1,800 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ریجیم (MTCR) کے تحت ایسے میزائلوں کی فروخت پر پابندی ہے۔
اور پاکستان نے چین سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی اور یہ ایک پری پلان جھوٹ پر مبنی جھوٹا پراپیگنڈہ ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔