جھوٹ بے نقاب: آزاد فیکٹ چیک نے موساد اسکینڈل سے متعلق بھارتی گمراہ کن دعوے کی حقیقت واضح کر دی

جھوٹ بے نقاب: آزاد فیکٹ چیک نے موساد اسکینڈل سے متعلق بھارتی گمراہ کن دعوے کی حقیقت واضح کر دی

بھارتی سوشل میڈیا نیٹ ورکس خصوصاً پروپیگنڈہ سیلز، جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے میں بدنام ہیں، اب ایک مرتبہ پھر بھارت سے چلنے والے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ نے حقائق کو مسخ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک بین الاقوامی جاسوسی اسکینڈل میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس بھارتی ایکس اکاؤنٹ نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ محمد امین مہدوی شایستہ نامی شخص پاکستانی شہری تھا حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

آزاد ڈیجیٹل کی فیکٹ چیکنگ نے اس جھوٹ کو بے نقاب کیا

آزاد ڈیجیٹل نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس گمراہ کن دعوے کی حقیقت عوام کے سامنے رکھی، ادارے نے اس بھارتی پروپیگنڈہ پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور واضح کیا کہ محمد امین مہدوی شایستہ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

محمد امین مہدوی شایستہ ایک ایرانی شہری تھے جنہیں 2023 میں ایرانی حکام نے موساد (اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی) سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا تھا، ان پر الزام تھا کہ وہ ایران کے اندر ایک سائبر سیل چلا رہے تھے، جو مبینہ طور پر اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ منسلک تھا۔

پھانسی کی سزا اور عدالتی بیان

گزشتہ دنوں ایران کی عدلیہ نے ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی کہ محمد امین مہدوی شایستہ کو جاسوسی کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

محمد امین مہدوی شایستہ کو صیہونی حکومت کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔یہ واقعہ ایران میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا ایک حصہ ہے، جس میں اسرائیلی موساد سے روابط رکھنے والے عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

بھارتی جھوٹ اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش

بھارتی پروپیگنڈہ مشینری کا مقصد نہ صرف ایران میں ہونے والے واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے بلکہ پاکستان کو بدنام کرنا اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا بھی ہے دنیا کو ایسے پروپیگنڈہ کا نوٹس لے کر بھارت کو لگام ڈالنی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *