دریائے سوات واقعہ ، پاک فوج آپریشن کے لئے پہنچ گئی

دریائے سوات واقعہ ، پاک فوج آپریشن کے لئے پہنچ گئی

پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی، پاک فوج کے دستے ریسکیو اور ریلیف مشن میں ریسکیو 1122 کے ہمراہ حصہ لے رہے ہیں۔
پاک فوج کے دستے ضروری ساز و سامان سے لیس ہیں اب تک تین لوگوں کو زندہ بچایا جا چکا ہے جب کہ سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

صورتحال مزید خراب ہونے کی صورت میں مزید دستوں کو بھی روانہ کیا جائے گاپاک فوج مشکل وقت میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے

 کمشنر ملاکنڈ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 60 افراد کو اب تک ریسیکو کرلیا گیا ہے۔
سیلاب کے باعث مردان، سیالکوٹ اور پنجاب سے ایک ہے لیے آئی فیملیز بھی متاثر ہوئی ہے ۔ کمشنر مالا کنڈ کاکہنا تھا کہ یک ہی خاندان کے جو 10 افراد ڈوب کئے تھے انہیں دریا میں جانے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔.

 یہ خبر بھی پڑھیں :دریائے سوات میں شدید طغیانی، 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد بہہ گئے
ادھر ملاکنڈ ڈویژن کے تمام دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔
دریا کنارے آباد لوگوں کو انخلاء کی ہدایت، متعلقہ اداروں کو شیلٹر، خوراک و ادویات کا بندوبست کرنے کے احکامات  جاری ،خیبرپختونخوا شدید موسمی صورتحال کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77,782 کیوسک تک پہنچنے کے بعد دریا سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
دریا کے کنارے آباد لوگوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر انخلاء کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ریلیف کیمپوں میں شیلٹر، خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری مراسلے ارسال کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ انسانی جانوں، املاک، فصلوں اور مویشیوں کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ اور کمزور مقامات کی فوری نشاندہی کرے اور وہاں مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *