اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہم سے سات گنا بڑا ملک ہے اور وسائل میں بھی ہم سے زیادہ ہے، اس کے باوجود پاکستان نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست ہوئی اور پاکستان کا بیانیہ بہت مضبوط تھا، جس کی بدولت پاکستان کو اس میدان میں بھی کامیابی ملی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی فتح حاصل ہوئی ہے۔ جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار بھی تاریخی نوعیت کا تھا جس پر میڈیا کے نمائندوں کے کردار کو نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ ان پر فخر کرتے ہین۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں بھی بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی، جب کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو تاریخی فتح نصیب ہوئی۔