پاکستان ائیر فورس کے ائیروکموڈور (ر) خالد چشتی نے بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف نے 2016 میں 40 تیجاس جہاز آڈر کیے تاہم 9 سال گزرنے کے بعد بھی بھارتی ائیر فورس کو ایک بھی جہاز نہیں ملا۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار اور پاک فضائیہ کے ائیر کموڈور 0ر) خالد چشتی نے بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ ک ے ائیر چیفنے 2016 میں 50 تیجاس جہازوں کا آرڈر دیا تاہم 9 سال گزر جانے کے باوجود بھی بھارتی ائیر فورس کو ایک بھی تیجاس جہاز حاصل نہ ہو سکا، بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدوں پر ہم دستخط کردیتے ہیں ٹائم پر ملتا کچھ بھی نہیں ہے۔
ائیر کموڈور (ر) خالد چشتی نے کہا کہ پاک فضائیہ کے پائلٹس بھر پور جذبی ایمانی اور بہترین ٹریننگ حاصل کرتے ہیں اور وہ بھارت کی عددی برتری سے کبھئ مرعوب نہیں ہوتے۔ انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کے مابین عددی برتری کے گیپ کو پاکستان ائیر فورس بہترین ٹیکنالوجی سے کور کرتی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کا بہترین جہاز او ر ہتھیار لینے سے آپ کو کبھی برتری حاصل نہیں ہو تی ، پاکستان نے جس طرح سے جے 10 سی پر بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اسے دنیا بھر سے پاک فضائیہ کے وقار میں اضافہ ہو اہے دوسری جانب بھارت تیجاس جہازوں کے محض دو سکواڈرن بنا سکے ہیں۔
اس کے مقابلے میں پاک فضائیہ نے 1995 میں پلاننگ کی تھی کہ ہم جے ایف 17 تھنڈر بنائیں گے اور گزشتہ تین سالوں میں پاکستان ائیر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک ون، ٹو اور تھری بنائے بلکہ اس حالیہ جنگ میں پاک فضائیہ کے 200 کے لگ بھگ جے ایف 17 حصہ لے رہے تھے۔
ائیر کموڈور (ر) خالد چشتی کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیر فورس کے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے جس طرح سے پاک فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی کی راہ استوار کیا ہے کہ وہ انتہائی قابل تعریف ہے اور پاک فضائیہ نے رئیل ائیر وار سنیریو میں ٹریننگ کی ہے۔؎