سانحہ سوات: خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت نے ’’بے شرمی‘‘ کی انتہا کردی، منصورعلی خان کی کڑی تنقید

سانحہ سوات: خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت نے ’’بے شرمی‘‘ کی انتہا کردی، منصورعلی خان کی کڑی تنقید

معروف صحافی، اینکرپرسن اور وی لاگر منصور علی خان نے سانحہ سوات میں 18 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی خیبر پختونخوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کے پی کے‘ کی حکومت نے بے شرمی کی انتہا کر دی ہے، 12 سالہ حکومت میں عوام کو ریسکیو سروسزتک مہیا نہیں کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ سوات، تین بڑے افسران کو نوکری سے معطل کر دیا گیا

اپنے وی لاگ میں منصور علی خان نے ’کے پی کے‘ کی پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے غصہ اور افسوس اس بات کا ہے کہ 2013 سے لے کے آج 2025 ہو چکا ہے، پی ٹی آئی کی حکمرانی کو 12 سال ہو چکے ہیں اور ان 12 سالوں میں آپ کے پاس ریسکیو سروسزتک نہیں ہیں، 12 سال کے اندرآپ ویدر پیٹرن کی پیش گوئی کرنے کی صلاحیت تک حاصل نہیں کر سکے یہ بے شرمی کی انتہا ہے۔

منصور علی خان نے کہا کہ ’12 سال کے اندر’کے پی کے‘ حکومت یہ تک بتانے میں ناکام رہی ہے کہ دریا کا کون سا حصہ ہے جہاں سیاح نہ جائیں، ہر سال دریائے سوات کے اندرطغیانی آتی ہے اور وہاں تباہی کر کے چلی جاتی ہے، آپ لوگ اتنے ’بے شرم‘ ہیں کہ ابھی تک بیٹھ کے اس کا کوئی انتظام تک نہیں کر سکے۔

منصور علی خان نے کہا کہ ’پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آج تک لوگوں کے جانی نقصان، کروڑوں کے مالیاتی نقصان، کاروبار کے نقصان کو بچانے کے لیے کوئی حکمت عملی تک نہیں بنا سکے۔  سوات میں آپ لوگوں کو جب جلسے کرنے ہوں، جلوس کرنے ہوں تو ایک منٹ میں وہاں پہ پہنچ جاتے ہیں لیکن ابھی تک آپ (پی ٹی آئی) لوگ سوات میں کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظام تک نہیں کر سکے۔

مزید پڑھیں:دریائے سوات میں شدید طغیانی، 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد بہہ گئے

منصور علی خان نے کہا کہ ’پورا دن سانحہ سوات کی بار بارفوٹیجز دیکھتے رہے، دن بھر ٹی وی چینلز پر یہ فوٹیجز لائیو چلتی رہیں، دل چیخ رہا تھا کہ ’بے شرمو‘ 12 سال سے حکومت کے اندر بیٹھے ہوئے تم لوگ ابھی تک ریسکیو سروسز شروع نہیں کر سکے۔

منصور علی خان نے کہا کہ اپنے لیے تو آپ ہیلی کاپٹرہر جگہ چلاتے پھرتے ہو لیکن 18 جانیں بچانے کے لیے تمہارا ہیلی کاپٹر نہیں کیا نہیں آ سکتا تھا، یہ حال ہے تم لوگوں کا، آپ لوگوں کے لیے یہ شرم کا مقام ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *