مودی کی معاشی پالیسیاں ناکام ، بھارت -امریکا تجارتی مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار

مودی کی معاشی پالیسیاں ناکام ، بھارت -امریکا تجارتی مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار

بھارت اور امریکہ کے تجارتی مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے جس کے باعث مودی کی معاشی پالیسییاں ناکام نظر آتی ہیں ۔

بھارت اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر تعطل کا شکار ہو گئے ہیں،  تجزیہ کاروں کے مطابق اس ڈیڈلاک نے وزیرِاعظم نریندر مودی کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کو مزید نمایاں کر دیا ہے، جو پہلے ہی اندرونِ ملک تنقید کی زد میں تھیں۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار کی غیر واضح پالیسیوں پر امریکہ کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، دوطرفہ رعایتوں کے فقدان اور سفارتی لچک کی کمی نے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر دباؤ میں لا کھڑا کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا ہے، مودی سرکار کا ”وشوگرو“ بیانیہ معاشی میدان میں ناکام ہوچکا ہے،  ٹیرف سے خوفزدہ مودی نے اپنی پالیسی میں یوٹرن اختیار کرلیا ہے۔

بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق آٹو، اسٹیل اور زرعی اشیاء پر محصولات کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے، بھارت نے دوہرا معیار دکھاتے ہوئے خود 68 فیصد درآمدی ٹیرف لیکن امریکا سے رعایت کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کی مداخلت، مودی سرکار کی خاموشی پر کانگریس رکن کے سوالات

مودی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی “میک اِن انڈیا” اور خود انحصاری پر زور دیا تھا لیکن حالیہ ڈیڈلاک سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کی عالمی تجارتی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کو معیشت کی سست رفتاری، بے روزگاری اور سرمایہ کاری کے فقدان جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

مودی نے باہمی رعایت نہ ملنے پر ٹرمپ کے ٹیرف عائد کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

ادھرصدر ٹرمپ کا پاکستان کی جانب جھکاؤ اور قربت پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے ، بھارت امریکا کے ساتھ گہرے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنے پر خوفزدہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *