سوات میں پورے خاندان کو بچایا جا سکتا تھا، معروف صحافی انیق ناجی نے کے پی کے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

سوات میں پورے خاندان کو بچایا جا سکتا تھا، معروف صحافی انیق ناجی نے کے پی کے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

سینئر صحافی انیق ناجی نے کہا کہ 2013 سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت چلی آ رہی ہے، 2013 سے 2025 کا درمیان آ گیا ہے، بارہ سال بن چکے ہیں۔

بارہ سال بہت ہوتے ہیں کسی صوبے کی تقدیر بدلنے کے لئے، بارہ سال بہت ہوتے ہیں کسی بھی صوبے کے حالات بدلنے کے لئے یا اسے مثالی نہ سہی ایک نارمل صوبہ بنانے کے لئے یہ عرصہ بہت ہے۔

بدقسمتی سے 2013 سے 2018 پی ٹی آئی کی وفاق میں حکومت تھی نہ تب کچھ ہو سکا نہ اب کچھ ہو سکا۔ان کے پاس کوئی تبدیلی کا ہنر ہوتا تو ان کے شروع کے پانچ سال ہی بہت تھے۔ تیسرا وزیراعلیٰ ان کا حکومت کر رہا ہے، اس کو بھی خود لے کر آئے ہیں اس کو بھی برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا ایک جنگ زدہ علاقہ تھا اس کو مزید برباد کر دیا بارہ سال میں۔ وادی سوات میں جو واقعہ ہوا ہے اس کا دکھ نہیں جا رہا ہے، اس کا ذکر کرتے ہیں تو اس کا جواب یہ ملتا ہے کہ آپ ایک ٹریجڈی پر سیاست کر رہے ہیں۔

18 لوگ دریائے سوات میں نہیں ڈوبے بلکہ ریاست مدینہ کے نام پر ووٹ لینے والوں کی کارکردگی ڈوبی ہے، معروف صحافی اظہر جاوید

دکھ اس بات کا ہے کہ یہ پورا خاندان بہہ گیا، بچے چلے گئے ان کو بچایا جا سکتا تھا، صرف گورننس چاہیے تھی پیسہ نہیں۔ ہوٹل والوں کو صرف اتنا کہنا تھا کہ چارپائی کہاں بچھانی ہے کہاں نہیں۔ یہ تو بالکل بچوں والی بات تھی، آپ وارننگ ڈسپلے کر سکتے ہیں۔

یہ تو ایک واقعہ ہے جو نظر آ رہا ہے، پورے خیبرپختونخوا میں ناقص لکڑی اور رسوں کے پل ہیں، خدانخواستہ وہاں کوئی ایسا واقعہ ہو سکتا ہے۔ ان لوگوں کی نہ گورننس بہتر کرنے پر توجہ رہی اور نہ ہی لوگوں کے حالات کی طرف توجہ رہی۔

بارہ سال میں خیبرپختونخوا کا یہ حال کر دیا ہے لوگ جانا چاہتے ہیں سیاحت کے لئے خیبرپختونخوا میں لیکن کوئی انفراسٹرکچر ہی نہیں ہے، کاغان اور ناران میں گاڑیوں کی قطاریں نظر آتی ہیں وہاں پر جا کر لوگ سرمایہ کاری کر رہے ہیں، وہاں جو چار سڑکیں بنی ہوئی ہیں وہ بھی وفاق نے بنا کر دی ہیں۔

یہ کارکردگی بہت افسوسناک ہے اور اس کارکردگی کو بنیاد بنا کر آپ چاہتے ہیں کہ آگے پورا ملک آپ کے حوالے کر دیا جائے، معروف صحافی انیق ناجی نے کہا کہ کس لئے کر دیا جائے، پنجاب میں ہم نے دیکھ لیا ہے عثمان بزدار کی گورننس کو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *