اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور بجلی کے بلوں میں شامل 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین سے ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی رقم پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول کی جاتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ مزید 7سے 8 روپے کمی کی نوید سنا دی