ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز کپ انگلینڈ میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جہاں پاکستان کی قومی لیجنڈز کی ٹیم یونس خان کی قیادت میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے گی۔
پاکستان کا پہلا میچ 18 جولائی کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ہوگا جو اس ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بھی ہوگا۔کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ ایک زبردست خبر ہے کہ لیجنڈری کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں اتریں گے اور پرانے سنہرے لمحات کو تازہ کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےکرکٹ میں نئےقوانین متعارف کرادیے