اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں، نیتن یاہو کیخلاف عدالتی کارروائی برداشت نہیں کرینگے ،ٹرمپ

اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں، نیتن یاہو کیخلاف عدالتی کارروائی برداشت نہیں کرینگے ،ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت کی ہے جو بدعنوانی کے کیس میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جو کچھ نیتن یاہو کے ساتھ ہو رہا ہے وہ بہت خوفناک ہے، کیسے ممکن ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم پورا دن عدالت میں گزارے اور وہ بھی ایسی بات پر جو اصل میں ہے ہی نہیں؟

ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو حماس سے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ اغوا شدہ افراد کو آزاد کروایا جا سکے۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی اس معاہدے میں رکاوٹ بنے گی جو ایران اور حماس کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

 یہ خبربھی پڑھیں :اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے سنگین الزامات، ٹرمپ دفاع میں سامنے آگئے

صدر نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف امریکہ کے ساتھ مل کر بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اسی طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے جس طرح مجھے امریکہ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ہر سال اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے جو کہ کسی اور ملک سے زیادہ ہے اور امریکہ اس قانونی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس قانونی کارروائی سے ہماری فتح کو نقصان پہنچے گا، نیتن یاہو کو چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ ان کو بہت کام کرنا باقی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *