ڈینیئل اسٹینٹن، سابق ڈائریکٹر نیشنل سیکورٹی پروگرام اور سابق آیٹیلیجنس آفیسر کینیڈین سیکورٹی اینٹیلیجنس نے بھارتی سیکورٹی انٹیلیجنس کی عملی کارکردگی اور پروفیشنل ازم سے متعلق دلچسپ انکشافات کیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایگزیکٹو کینیڈین سیکورٹی اینٹیلیجنس ڈینیئل اسٹینٹن کا ہندوستانی سیکورٹی انٹیلیجنس کے متعلق کہنا ہے کہ ہندوستانی سیکورٹی انٹیلیجنس کبھی شاندار اور پرو فیشنل ازم کے حوالے سے کبھی بھی آوٹ سٹینڈنگ نہیں رہی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ ہندوستانی سیکورٹی انٹیلیجنس ہمیشہ سمارٹ انداز میں کام کرنےکی کوشش کرتے ہیں لیکن اپنی نا اہلی ہمیشہ چھپانے میں ناکام رہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ہمیشہ ہر سمارٹ کام میں بے نقاب ہو تے ہیں۔
ڈینییل اسٹینٹن کا بھارتی سیکورٹی انٹیلیجنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ناقص حکمتِ عملی اور ہر ہوشیاری انہیں بے نقاب کرتی ہے بھارتی سیکورٹی انٹیلیجنس ہمیشہ ہوشیار اور سمارٹ کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں۔
میلا ٹریڈ کرافٹ، ناقص عملدرآمد، ہر اقدام انہیں مزید بے نقاب کرتا ہے۔ بھارتی انٹیلیجنس پراپیگنڈہ کرتئ ہے لیکن عملی میدان میں انکی کارکردگی کبھی بھی متاثر کن نہیں رہی۔