بھارت کبھی بھی اپنی مرضی پاکستان پر مسلط نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار

بھارت کبھی بھی اپنی مرضی پاکستان پر مسلط نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دُنیا کو بھارت کے خطرناک عزائم سے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بقائے باہمی کے اصول پر قائم، بھارت سندھ طاس معاہدے کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے لیکن اس کی خلاف ورزی اعلان جنگ تصور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:یہود و ہنود گٹھ جوڑ ، بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی کا پردہ فاش

پیر کوانسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ پر پاکستان کے خلاف جارحیت کی جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی، پاکستان نے اس کا بروقت اور بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں بقائے باہمی کے اصول پرکاربند ہے جبکہ بھارت اپنے جارحانہ عزائم رکھتا ہے جو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت، سندھ طاس معاہدے اور پانی کو بطورہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے لیکن دُنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت کے اس اقدام کو اعلان جنگ تصورکیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان اپنی جغرافیائی سالمیت کے حوالے سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بھی تیارہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے علاوہ خطے میں حتمی قیام امن تبھی ممکن ہوسکے گا جب مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پاک فوج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا : صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین

انہوں نے کہا کہ دُنیا اس وقت تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، پاکستان اپنی علاقائی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، پاکستان بھارت کو کبھی بھی 24 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔ بھارت کبھی بھی اپنی مرضی پاکستان پر مسلط نہیں کرسکتا۔

اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

تنازع فلسطیین کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے نسل کشی کے مذموم منصوبے پر کاربند ہے، عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار ملک ہے جو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ انصاف کیے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ایگزیکٹو کینیڈین سیکورٹی اینٹیلیجنس ڈینیئل اسٹینٹن کے بھارتی انٹیلیجنس بارے دلچسپ انکشافات

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بقائے باہمی کے اصول کے مطابق رہنا چاہتا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ افغانستان حکومت یقینی بنائے کہ ان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، پاک چین اسٹرٹیجک شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *