آپریشن سندور ، نیا پھنڈورا باکس کھل گیا، مودی سرکار اور فوج آمنے سامنےآگئیں

آپریشن سندور ، نیا پھنڈورا باکس کھل گیا، مودی سرکار اور فوج آمنے سامنےآگئیں

مقبوضہ کشمیرکے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد پاکستان کے خلاف نام نہاد ’آپریشن سندور‘ میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:7 مئی کوپاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، بھارت کا بین الاقوامی فورم پر اعتراف

’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اورمودی سرکار کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص ’معرکۂ حق‘ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی فوج نے پہلی بار کھل کر مودی سرکار کو حرف تنقید بنایا ہے اور شکست کا سارا ملبہ مودی سرکار پر ڈال دیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ’نام نہاد آپریشن سندور‘ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی افسران نے شکست کا الزام سیاسی قیادت پرڈال دیا ہے،  انڈونیشیا میں ’انڈیا پاکستان ائیر بیٹل‘ سیمینار کے دوران بھارتی اتاشی نیوی آفیسر کیپٹن شیو کمار نےبھی بھارتی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کرلیا ہے۔

کیپٹن شیو کمار نے مودی سرکار پر الزام عائد کیا کہ بھارتی ایئرفورس نے حکومت کی جانب سے پاکستان کی فوجی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے سخت احکامات کے باعث بھارتی ائیر فورس کو کچھ طیارے کھونا پڑے، پاکستان کے خلاف کارروائی میں بھارتی فضائیہ کو طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ چونکہ بھارتی افواج خود مختار نہیں ہیں بلکہ حکومت اور سیاسی قیادت کے ماتحت کام کرتی ہے اس لیے مودی انتظامیہ کے سخت سیاسی احکامات نے بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف اپنی کارروائیوں کو محدود رکھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی قیادت کی جانب سے پاکستان کے دفاعی نظام اور فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنانے کے احکامات جاری ہوئے تھے، اس لیے مودی حکومت کی سیاسی مداخلت کے باعث بھارتی فضائیہ پاکستانی فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنا سکی۔

مزید پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ آپریشن ناکام سکیورٹی کی وجہ سے ہوا ، بھارت کا اعتراف

ادھر بھارتی کانگریس  نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ ’مودی کی غلطی‘ کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کو نقصان اٹھانا پڑا، انڈین نیشنل کانگریس کی کیرالا یونٹ نے ایک متنازع ویڈیو پوسٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کو پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹمز پر حملے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ سیاسی قیادت نے کلیرنس نہیں دی۔

 کانگریس نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ اسی سیاسی فیصلے کی وجہ سے بھارت کے جنگی طیارے نشانہ بنے اور اس کا خمیازہ فضائیہ کو بھگتنا پڑا۔ اس سے قبل چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان بھی آپریشن سندور کے دوران بھارتی طیاروں کے گرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

کانگریس نے سوال کیا کہ ’ مودی سرکار آل پارٹیز اجلاس بلانے سے گریز کر کے اپوزیشن اور قوم دونوں سے حقائق کیوں چھپا رہی ہے، اس حساس قومی مسئلے پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیوں مسترد کر دیا گیا؟ آپریشن سندور مودی سرکار کی عسکری ناکامی، سیاسی جھوٹ اور نااہل قیادت کی شرمناک علامت بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی سرکار پریشان، مودی عوام اور سوشل میڈیا کے نشانے پر

کانگریس نے یہ بھی الزام لگایا کہ’ مودی سرکار میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ صرف گودی میڈیا پر بیانیہ کی جنگ لڑ رہی ہے، فوجی نقصانات چھپانے کی کوشش، مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے اور عوام دشمن پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہے۔

کانگریس کا مزید کہنا ہے کہ ’بھارتی فوج نے عملی شکست تسلیم کر لی مگر مودی سرکاراب بھی قوم کواندھیرے میں رکھ رہی ہے، فوج اور مودی سرکار کے درمیان بڑھتے اختلافات بھارت کے اندرونی تضادات کا پیش خیمہ ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *