بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور اپریشن سندور بارے سوالات اٹھا دیئے

بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور اپریشن سندور بارے سوالات اٹھا دیئے

بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام واقعہ اور اپریشن سندور کے حوالے سے مودی سرکار کی ناکامیوں کو عیاں کر تے ہوئے ان دونوں کے حوالے سے بنیادی سوالات اٹھائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام واقعہ اور اپریشن سندور کے حوالے سے مودی سرکار کی ناکامیوں کو عیاں کر تے ہوئے ان دونوں کے حوالے سے بنیادی سوالات اٹھائے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کو دو ماہ سے زیادہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک جواب طلب سوالات باقی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بھارتی پراکسیز کی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر

پہلگام واقعہ اگر انٹیلجنس ناکامی تھا تو ابھی تک کسی کو زمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟  پہلگام واقعہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلگام کے حملہ آوروں کے پاکستان سے جوڑنے کے ثبوت کہاں ہیں ؟ بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ملکی اور بین الاقوامی سطع پر بھارت کی ہزیمت کا سبب بن رہے ہیں اور پہلگام فالس فلیگ اپریشن کے حوالے سے کوئی بھی ثبوت عالمی سطع پر پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں نسلی تعصب عروج پر، دونوں خلاباز برہمن نکلے، مودی سرکار پر شدید تنقید

انہوں نے کہا کہ اپریشن سندور مودی سرکار کی پہلگام فالس فلیگ اپریشن کے بعد دوسری مسلسل ناکامی ہے اور مودی سرکار بھارت کو عالمی سطع پر بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *