یورپ میں قیامت خیز گرمی، اسپین میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا

یورپ میں قیامت خیز گرمی، اسپین میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا

جنوبی یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اٹلی، اسپین، اور یونان سمیت کئی ممالک میں جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گرمی کی غیر معمولی لہر موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے جو اب اس خطے میں معمول بنتی جا رہی ہے۔ اٹلی، اسپین، یونان اور پرتگال جیسے ممالک میں گرمی نے نہ صرف معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں بلکہ جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔

پرتگال کے دو تہائی علاقوں میں شدید گرمی اور ممکنہ جنگلاتی آگ کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جہاں دارالحکومت لزبن میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: آپریشن سندور کی ناکامی کا بدلہ لینے کیلئے بھارت کی آپریشن سندور -2 کی تیاریاں سینئر صحافی عمران وسیم اہم حقائق سامنے لے آئے

ادھر اٹلی میں 21 بڑے شہروں میں ہیٹ ویو وارننگ جاری کی گئی ہے، جن میں روم، میلان اور نیپلز جیسے اہم سیاحتی مقامات بھی شامل ہیں۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور دھوپ میں باہر نکلنے سے اجتناب کی ہدایات جاری کی ہیں۔

۔ اٹلی کے مختلف علاقوں میں دن کے گرم ترین اوقات میں باہر کام کرنے پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اور مزدور تنظیمیں حکومت سے اس پابندی کو ملک گیر بنانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

مزید برآں، اٹلی کے 21 شہروں کو سب سے زیادہ گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جن میں روم، میلان اور نیپلز جیسے اہم سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *