پاکستان سے ایک اور جنگ ہوئی تو کشمیر کھو دیں گے،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی کا انکشاف

پاکستان سے ایک اور جنگ ہوئی تو کشمیر کھو دیں گے،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی کا انکشاف

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر بھارت کو پاکستان سے ایک اور جنگ کا سامنا کرنا پڑا تو بھارت ممکنہ طور پر کشمیر سے ہات دھو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتئ دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے نجی میڈیا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور نے بھارتی فوج کی نااہلی ثابت کردیاور بھارتی فضائیہ کسی طور پر پاکستان کی ائیر فورس کا مقابلہ نہیں کر سکتی، انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت کو پاکستان سے کسی بھی محاز پر ایک اور جنگ کا سامنا کرنا پڑا تو بھارت ممکنہ طور پر کشمیر سے کھوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آپریشن سندور کی ناکامی کا بدلہ لینے کیلئے بھارت کی آپریشن سندور -2 کی تیاریاں سینئر صحافی عمران وسیم اہم حقائق سامنے لے آئے

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے آپریشن سندور کو بھارتی افواج کی ناکامی اور مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں پراوین سواہنی نے کہا ہے کہ حالیہ بحران میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں مزید نمایاں ہو گئیں، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہے۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں بھی انڈین ایئر فورس کی الیکٹرانک وار فیئر میں کمزوری سامنے آئی تھی، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور اپریشن سندور بارے سوالات اٹھا دیئے

پراوین سواہنی نے یہ بھی کہا ہے کہ مودی کا مضبوط لیڈر ہونے کا امیج ختم ہونے سے بھارتی عوام کو دھچکا لگا ہے، بھارتی میڈیا کے سرکس سے دنیا میں تماشہ بنا، انفارمیشن وار فیئر میں بھی بھارت کی ناکامی ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *