اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی کے اندر تمام فیصلے علیمہ خان کر رہی ہیں، اور انہیں بھی پارٹی سے علیمہ خان کی ہدایت پر نکالا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ “کس کو آنا ہے اور کس کو جانا ہے، یہ تمام فیصلے وہی (علیمہ خان) کرتی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “علیمہ خان سمجھتی ہیں کہ پارٹی وہ خود چلا رہی ہیں۔”
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ انہیں بھی پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ علیمہ خان نے ہی کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “کس کے خلاف مہم چلانی ہے، یہ فیصلہ بھی علیمہ خان ہی کرتی ہیں۔”
ان کے انکشافات نے پارٹی کے اندرونی معاملات پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ پارٹی قیادت کی جانب سے اس بیان پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔