لاہورمیں فتح کا جھنڈا لگانے والا گودی میڈیا کہاں گیا؟ غیر جانبدار بھارتی اینکر روش کمار نے کیا بھارتی میڈیا کو بے نقاب

لاہورمیں فتح کا جھنڈا لگانے والا گودی میڈیا کہاں گیا؟ غیر جانبدار بھارتی اینکر روش کمار نے کیا بھارتی میڈیا کو بے نقاب

بھارت میں غیر جانبدار رویئے کے حوالے سے معروف صحافی و اینکر پرسن روش کمار نے بھارتی گودی میڈیا کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو بڑھاوا دینے والا گودی میڈیا کہاں غائب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں غیر جانبدار رویئے کے حوالے سے معروف صحافی و اینکر پرسن روش کمار نے بھارتی گودی میڈیا کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو بڑھاوا دینے والا گودی میڈیا کہاں غائب ہو گیا۔
انکا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی فرمائش پر گودی میڈیا دن رات پاکستان کے خلاف زہر اگھلتا رہا تاہم پاکستان سےہزیمت کا سامنا اٹھانے پر گودی میڈیا دوبارا نظر نہیں آیا ہے۔

بھارتی غیر جانبدرا اینکر روش کمار کا کہنا ہے کہ بھارتی گودی میڈیا کے تعصبی پراپیگنڈے کے سبب بھارتی میڈیا کو آج سطح پر تنقید کا سا منا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مودی سرکار کی ایماء پر یہ گودی میڈیا دن رات پاکستان پر چڑھائے کرنے اور لاہور کراچی پر قبضے کی فرضی کہانیاں سناتا رہا ۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان پر “محفوظ پناہ گاہوں” کے گھسے پٹے الزامات لگا کر اپنی ذلت آمیز شکست چھپانے کی کوشش

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے سیاسی پراپیگنڈے کے سبب بھارتی فضائیہ کو ہزیمت کو سامنا کرنا پڑا کیونکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹینکیکل اور جدید جنگی اسلوب بارے مکمل کوئی علم نہیں ہے اور انکی سیاسی پراپیگنڈے کے نتائج بھارتی سینا کو بھگتنے پڑے۔

بھارتئ اینکر روش کمار کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کوبھارتی فضائیہ پر مکمل برتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پر فتح کے جھنڈے گاڑنے والا گودی میڈیا 10 مئی کے بعد سے مکمل خاموش ہے کیونکہ پاکستان کے ڈومین آپریشن کے مقابلے میں بھارتی فضائیہ بہت پیچھے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *