گزشتہ 11 سالوں سے بھارت کی خارجہ پالیسی غلط سمت میں گامزن، معروف بھارتی تجزیہ نگار پراوین ساہنی کا اعتراف

گزشتہ 11 سالوں سے بھارت کی خارجہ پالیسی غلط سمت میں گامزن، معروف بھارتی تجزیہ نگار پراوین ساہنی کا اعتراف

معروف بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پراوین ساہنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 11 سال سے بھارت کی خاجہ پالیسی بالکل غلط سمت میں گامزن ہے اور چین کے بعد روس بھی پاکستان کےساتھ آگیا جبکہ بھارت تنہا رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی ملٹری آفیسر اور دفاعی تجزیہ نگار پراوین ساہنی نے نجی ٹی وی سے سنسنی خیز گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بھارت گزشتہ 11 سال سے ناکام خارجہ پالیسی کی سمت میں گامزن ہے اور اس ناکام خارجہ پالیسی کے سبب چین کے بعد روس بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے جب کہ بھارت عالمی سطع پر تنہا رہ چکا ہے۔

پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھی کسی ملک نے بھارت کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ چین، ترکی اور ملیشیا نے بھر پور انداز میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہونےکا اعلان کیا، مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی کو بھارت کو عالمی سطع پر تنہائی کا سامنا ہے اور ایک بڑی معاشی طاقت ہونے کے باوجود بھوٹان، مالدیپ، سر لنکا اور نیپال نے بھی حالیہ کشیدگی میں بھارت کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 10 مئی کو بھارت پر”بہت بڑا حملہ” کیا، بھارتی وزیر خارجہ کا اعتراف

معروف بھارتی تجزیہ نگار پراوین ساہنی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد مکمل جنگ بندی نہیں ہوئی ہے اور دونوں ممالک اپنی اپنی جنگی تیاری کر رہے ہیں اور اگر دوبارہ دونوں ممالک میں جنگ ہوتی ہے تو بہت خوفناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

انہو ں نےواضح کیا کہ آپریشن سندور کے مابین سیز فائر ہوا ہے اوراس حوالےے کوئی معاہدہ نہیں ہوا اہے اور اگر دونوں ممالک میں حالات کشیدہ ہوتے ہیں تو صورتحال بہت خوفناک ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *