ویب ڈیسک۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے بھارتی وزارت کھیل کو پاکستان کی شمولیت کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔
یہ فیصلہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد کھیلوں کا پہلا باہمی مقابلہ ہوگا۔
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 29 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کی ریاست بہار کے شہر راج گیر میں منعقد کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی شرکت کو حکومت کی منظوری مل چکی ہے اور اب ٹیم کی شرکت میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔