ویب ڈیسک۔ بھارتی مسافروں طیاروں کی خستہ حالی اور حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ یکم جولائی کی دوپہر بھارتی ریاست گووا سے پونے جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG-1080 پر سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، جب اچانک مسافروں کو ایک عجیب واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارے کی ایک کھڑکی کا اندرونی فریم ہوا میں ہی اپنی جگہ سے الگ ہو گیا۔ یہ لمحہ کچھ مسافروں کے لیے کافی خوفناک تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک مسافر نے اس لمحے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کر دی۔ ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا تھا کہ کھڑکی کا اندرونی حصہ اپنی جگہ سے ہٹ چکا ہے۔ مسافر نے پوسٹ میں لکھا:
“آج گووا سے پونے آنے والی اسپائس جیٹ کی پرواز۔ پوری کھڑکی کا اندرونی حصہ دوران پرواز گر گیا۔ اور یہ پرواز اب جے پور جانے والی ہے۔ کیا یہ واقعی قابلِ پرواز ہے؟”
اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور لوگ طیارے کی حفاظت پر سوال اٹھانے لگے۔
#SpiceJet from Goa to Pune today. The whole interior window assembly just fell off mid flight. And this flight is now supposed to take off and head to Jaipur. Wonder if it’s air worthy @ShivAroor @VishnuNDTV @DGCAIndia pic.twitter.com/x5YV3Qj2vu
— Aatish Mishra (@whatesh) July 1, 2025