را کے جعلی ٹوئٹر ہینڈل جھوٹی معلومات دیکر عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف

را کے جعلی ٹوئٹر ہینڈل جھوٹی معلومات دیکر عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف

ویب ڈیسک۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را (RAW) سے منسلک ایک جعلی ٹوئٹر ہینڈل نے ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی رانا ثناءاللہ نے پاکستان کی شکست تسلیم کر لی ہے اور یہ کہا ہے کہ بھارتی براہموس (ہرمز) میزائل حملے کے بعد، جس نے نور خان ایئربیس کو نشانہ بنایا، پاکستانی افواج کو جواب دینے کا وقت نہیں ملا، جس پر پاکستان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سیز فائر کے لیے “بھیگ” مانگی۔

تاہم آزاد فیکٹ چیک نے اس دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ویڈیو میں رانا ثناءاللہ جو کہہ رہے ہیں اور اس را کے ہینڈل پر جو لکھا گیا ہے، وہ بالکل مختلف باتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے کی پرواز میں کھڑکی کا حصہ دورانِ پرواز ٹوٹ گیا، مسافر خوفزدہ، ویڈیوپر وائرل

آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلنے والے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی گمراہ کن معلومات کی نشاندہی کی ہے۔ ایک پاکستانی سیاستدان ( رانا ثنااللہ) نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس کردار کو سراہا، جس سے مبینہ طور پر یہ تباہ کن جنگ ٹل گئی۔

اس پاکستانی سیاستدان ( رانا ثنااللہ) کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جوہری صلاحیت کے حامل میزائلوں کا استعمال پاکستان کو بھی اسی سطح پر جواب دینے پر مجبور کر سکتا تھا، جو کہ پورے خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا تھا۔

اس وضاحت سے ظاہر ہوتا ہے کہ را کے ہینڈل نے بیانیے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور اصل گفتگو کا سیاق و سباق بدلا، جس کا مقصد غلط فہمیاں پھیلانا اور پاکستان کو کمزور دکھانا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *