بھارت کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کے کردار کو ماننے سے انکار، جے شنکر نے حقائق سے منہ پھیر لیا

بھارت کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کے کردار کو ماننے سے انکار، جے شنکر  نے حقائق سے منہ پھیر لیا

ویب ڈیسک۔ خبر رساں ادارے نیوز اریانا انڈیا نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے امریکہ میں دیے گئے ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کے کسی بھی کردار کو مکمل طور پر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ڈی جی ایم اوز کی سطح پر طے پائی۔

آزاد فیکٹ چیک نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے اس بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے درحقیقت امریکہ سے درخواست کی تھی کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرے۔ یہ حقیقت امریکی ذرائع اور بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کے متعدد حلقوں نے بھی تصدیق کی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کا یہ دعویٰ کہ امریکہ کا اس عمل میں کوئی کردار نہیں تھا، زمینی حقائق کے برعکس ہے اور اصل سفارتی پس منظر کو چھپانے کی کوشش ہے۔ آزاد فیکٹ چیک کے مطابق، بھارت کی جانب سے امریکی کردار کی درخواست نہ صرف ریکارڈ پر موجود ہے بلکہ اس پر واشنگٹن میں متعدد ملاقاتیں اور رابطے بھی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپریشن سندور‘ جارحانہ بیانات اور کھوکھلے نتائج بیان کرنے کے سوا کچھ نہیں، جے شنکر کے بیان پر شدید تنقید

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *