مودی حکومت کا بیانیہ اپنی ہی دانشوروں کے نشانے پر: آپریشن سندور صرف انتخابی تماشا تھا، پراوین ساہنی

مودی حکومت کا بیانیہ اپنی ہی دانشوروں کے نشانے پر: آپریشن سندور صرف انتخابی تماشا تھا، پراوین ساہنی

ویب ڈیسک۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کارپراوین ساہنی نے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت آپریشن سندور کو کامیاب قرار دے رہی ہے کیونکہ اس کا بنیادی مقصد پورا ہوا یعنی بھارتی عوام، خصوصاً بہار کے ووٹرز کو یہ باور کرانا کہ “گھر میں گھس کر مارا”، یعنی پاکستان کی سرزمین پر حملہ کیا گیا۔

ساونی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سفارتی، عسکری اور سب سے بڑھ کر جیو پولیٹیکل نتائج کچھ بھی ہوں، حکومت کے لیے یہ سب غیر اہم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کل بھارتی فضائیہ کا سربراہ مخصوص ریٹائرڈ فوجی افسران کو آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرے گا، جسے انہوں نے “واہ!” کہہ کر ایک اور نمائشی اقدام قرار دیا۔

آزاد ریسرچ کے مطابق، مودی حکومت کی صورتحال اس قدر سنگین اور مایوس کن ہو چکی ہے کہ اب خود بھارت کے دانشور اور تجزیہ کار ریاستی بیانیے کے خلاف کھل کر آواز بلند کر رہے ہیں۔ جب پراوین ساہنی جیسے باوقار ماہرین بغیر کسی خوف کے آپریشن سندور کو ایک سستی، موقع پرستانہ سیاسی چال قرار دیتے ہیں، تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے پاس اب اس جعلی کامیابی کو بیچنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 11 سالوں سے بھارت کی خارجہ پالیسی غلط سمت میں گامزن، معروف بھارتی تجزیہ نگار پراوین ساہنی کا اعتراف

پاکستان کا موقف شروع دن سے یہی رہا ہے کہ یہ آپریشن نہ تو کسی اسٹریٹجک سوچ کا نتیجہ تھا اور نہ ہی کوئی عسکری کامیابی، بلکہ مودی حکومت کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے اور عوامی جنون کو بھڑکانے کے لیے رچی گئی ایک خون آلود قوم پرستانہ ڈرامہ بازی تھی۔

آزاد ریسرچ کے مطابق مودی حکومت کا جنگی مہم جوئی کا جنون اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اب وہ ساکھ، عقل اور سچائی کا لبادہ بھی اتار چکی ہے۔ خود ریاست کے اپنے ریٹائرڈ افسران اور ماہرین اس “نیشنل ازم” کے پردے کو چاک کر رہے ہیں، جو دراصل صرف انتخابی فائدے کے لیے سجایا گیا ایک سیاسی سرکس ہے ایسے حکمرانوں کا آخری سہارا، جو اقتدار کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *