پاکستان کیساتھ مستقبل میں جنگ آ سان نہیں ہو گی، چین پاکستان کیساتھ مل کر لڑے گا، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی دعویٰ

پاکستان کیساتھ مستقبل میں جنگ آ سان نہیں ہو گی، چین پاکستان کیساتھ مل کر لڑے گا، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی دعویٰ

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان بھارت کی نسبت زیادہ تیزی سے جنگ کی تیار کریگا کیونکہ پاکستان کو اب چین کی بھر پور سپورٹ حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دفاعی تجزیہ کافر پراوین ساہنی نے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت آئیندہ جنگ میں پاکستان پہل کر سکتا ہے کیونکہ اب پاکستان کو چین کی جانب سے کھلی سپورٹ حاصل ہے اور ہو سکتا ہے پاکستان سیز فائر توڑنے میں پہل کرے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کیساتھ جنگ آ سان نہیں ہو گی کیونکہ اب جنگ صرف پاکستان کیساتھ نہیں بلکہ چین بھی پاکستان کیساتھ لڑے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کے کردار کو ماننے سے انکار، جے شنکر نے حقائق سے منہ پھیر لیا

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا کہ پاکستان آج اپنی موثر خارجہ پالیسی کی بدولت بھارت سے مستحکم پوزیشن میں ہے کیونکہ خطے کے دیگر ممالک پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں جبکہ مودی سرکار اپنی غیر موثر خارجہ پالیسی کے سبب عالمی سطع پر تنہائی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کو آسان ہدف سمجھنے کی غلطی آئیندہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ چین پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *