ویب ڈیسک۔ دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے تقریباً دو ماہ بعد بالآخر تسلیم کر لیا ہے کہ بھارت جنگ ہار چکا ہے، لیکن ساتھ ہی شکست کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی ناکام کوشش بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا”ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، کیا بھارت کے پاس ہتھیار اپنے تھے؟
ڈاکٹر قادر بلوچ کے مطابق پاکستان کی جانب سے حملہ کرنے سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خبردار کیا تھا کہ اگر بھارت نے جارحیت کا سلسلہ بند نہ کیا تو پاکستان ایک بڑا حملہ کرے گا۔ اس پر مودی نے جواب دیا کہ “ٹھیک ہے، پاکستان جو کرنا ہے کر لے”۔ لیکن جب اگلے دن پاکستان نے حملہ کیا تو مودی نے جنگ بندی کے لیے ٹرمپ سے مدد مانگی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان کا حملہ برداشت نہیں کر سکا۔
ڈاکٹر قادر بلوچ نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ملائیشیا میں تعینات بھارتی دفاعی نمائندے نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے۔ اب بھارتی ڈپٹی آرمی چیف شکست تسلیم تو کر رہے ہیں، لیکن اپنی ناکامی ماننے کے بجائے الزام لگا رہے ہیں کہ بھارت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ چین سے بھی لڑ رہا تھا۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے اس جنگ میں پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران مختلف ممالک جیسے امریکہ، روس، فرانس اور اسرائیل کے طیارے اور ڈرون استعمال کیے، جبکہ پاکستان کے پاس ان سے جدید طیارے موجود نہیں تھے۔ اس کے باوجود، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مہارت اور حکمتِ عملی نے بھارت کو فیصلہ کن شکست دی۔