تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست

تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے پاکستان کے خلاف شکست کا اعتراف کرتے ہوئے مضحکہ خیز وکوہات پیش کردیں۔
بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے پاکستان سے شکست کی مضحکہ خیز وجوہات پیش کر دیں،

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے ڈی جی ایم او ٹاک کے دوران کہا کہ پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل وحرکت کا بخوبی علم تھا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے بھارت کے بڑا سائز ہونے کی وجہ سے بھارتی ائیرڈیفنس کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نقصان پہنچایا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے شکست کی مضحکہ خیز وجہ بیان کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ کہا ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے۔

مزید پڑھیں: آزاد فیکٹ چیک نے بھارتی سوشل میڈیا پر TTP کی جانب سے C-17 طیارہ چوری کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب کر دیا

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے شکوہ کیا کہ ہمیں وقت پر اہم جنگی سامان نہیں ملا اورچین نے اپنے ہتھیارروں کا تجربہ بھارتی سرزمین پر ایک لیبارٹری کے طور پر کیا۔ گزشتہ ماہ بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے بھی شکوہ کیا تھا کہ بھارتی دفاعی منصوبہ کبھی وقت پر پورا نہیں ہوتا

بھارتی فوج کا دعویٰ کہ اسے پاکستان ،ترکی اور چین نے ملکر شکست دی، بھارتی عوام کے سامنے شکست کی ناکام وضاحت ہے، اس حوالے دفاعی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ پاکستان نے کبھی بچگانہ گلہ نہیں کیا کہ بھارت نے اسرائیلی اور فرانسیسی اسلحہ کیوں استعمال کیا؟

بھارتی حکومت پر کھلی تنقید دراصل بڑھتے ہوئے اندرونی سیاسی خلفشار کا مظہر ہے، دفاعی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ پاکستان، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارتی معاشی، انڈسٹریل کمپلیکسز کو نشانہ بنا سکتا ہے،۔

مزید پڑھیں: بھارت کا منافقانہ مذہبی رویہ بے نقاب: دالائی لاما کی جانشینی پر خاموشی، مسلمانوں پر قانون سازی

آئی ایس پی آر پہلے ہی یہ بتا چکا ہے کے معرکہ حق کے دوران پاکستان نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا صرف دس سے پندرہ فیصد استعمال کیا جبکہ باقی صلاحیتیں ابھی باقی ہے ۔ پاکستانی مسلح افواج نے ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دلیرانہ قیادت اور عوام کے بھرپور اعتماد کی بدولت بھارت کو شکست فاش دی۔

بھارت کو تین دشمنوں کا گلہ کرنے کی بجایے اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے ، جس نے اسے بین الاقوامی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *