فرانس کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

فرانس کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ادارے (اے ایف ڈی) کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت فرانس پاکستان کو شہری ترقی کے منصوبوں کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ یورو کی گرانٹ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے، ویڈیو وائرل

یہ گرانٹ یورپی یونین (ای یو ) کی جانب سے فراہم کی گئی ہے اور اسے اے ایف ڈی  کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کے ترجمان کے مطابق، معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں سیکریٹری اقتصادی امور، پاکستان میں فرانس کے سفیر، اور ’اے ایف ڈی‘ کے ڈائریکٹر نے شرکت کی۔

یہ منصوبہ لاہور اور فیصل آباد میں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کے نفاذ میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ گرانٹ نہ صرف عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنائے گی بلکہ ادارہ جاتی صلاحیت کو بھی مضبوط کرے گی، جس سے پاکستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شہری علاقوں میں معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *