راہول گاندھی کی وائرل ویڈیو نے مودی حکومت کی ’غلط خارجہ پالیسی ‘ پر نئی بحث چھیڑدی

راہول گاندھی کی وائرل ویڈیو نے مودی حکومت کی ’غلط خارجہ پالیسی ‘ پر نئی بحث چھیڑدی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 3 سال پرانی ایک ویڈیو دوبارہ وائرل ہوئی ہے، جس میں بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی  نے خبردار کیا تھا کہ مودی حکومت نے چین اور پاکستان کو ایک دوسرے کے مزید قریب لا کر ایک بڑی تاریخی خارجہ پالیسی کی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے کہا نریندر سرینڈر! اور مودی جواب دیا جی حضور، راہول گاندھی کی مودی پر تنقید جاری

اپسالا یونیورسٹی، سویڈن میں پیس اینڈ کنفلکٹ ریسرچ کے پروفیسر اشوک سوین کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں اپوزیشن رہنما اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں اپنے پرجوش خطاب کہا تھا کہ مودی حکومت نے وہ کر دکھایا جو بھارت کی کسی سابقہ حکومت نے نہیں کیا۔

پرانی ویڈیو راہول گاندھی نے مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رہے ہیں کہ مودی سرکار نے ’چین اور پاکستان کو بھارت کے خلاف متحد کر دیا ہے ‘۔

اس ویڈیو کے دوبارہ منظر عام پر آنے سے ملک بھر میں خارجہ پالیسی کی سمت اور حکومت کی سفارتی ناکامیوں پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین اورپاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت جس میں مشترکہ فوجی مشقیں، سی پیک کے تحت معاشی تعاون اور علاقائی امور پر ہم آہنگی شامل ہے جو کہ بھارت کے لیے ایک انتہائی خطرناک جیوپولیٹیکل دھچکا ہے۔

مزید پڑھیں:’آپریشن سندور‘ جارحانہ بیانات اور کھوکھلے نتائج بیان کرنے کے سوا کچھ نہیں، جے شنکر کے بیان پر شدید تنقید

بہت سے سیاسی مبصرین اس بات سے متفق ہیں کہ اپوزیشن کی جانب سے اس وقت دیا گیا انتباہ درست تھا کہ دونوں پڑوسی ممالک کو بیک وقت ناراض کر کے اور مؤثر سفارتی حکمت عملی کے بغیر، بھارت خود کو خطے میں تنہا کر رہا ہے۔

سیاسی مبصرین اس اقدام کو وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت کی سب سے سنگین خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایک تجزیہ کار نے تبصرہ کیا کہ ’بھارت، جو کبھی خطے میں طاقتوں کے درمیان توازن کو قائم رکھتا تھا، اب جارحانہ رویے اور غلط اندازوں کی وجہ سے خود کو مخالفین میں گھرا ہوا اور سفارتی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے‘۔

یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں دوبارہ سامنے آئی ہے جب چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر کشیدگی جاری ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر جمود کا شکار ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر کی جانب سے اس ویڈیو یا اس پر ہونے والی تنقید پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ماضی کی اس طرح کی پارلیمانی تنبیہ کو سوشل میڈیا پر دوبارہ اجاگر کیا جانا، مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر عوامی تنقید کو مزید ہوا دے سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب انتخابات قریب آ رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *