بھارت کے 6 طیارے گرائے،جنگ میں وہ سبق سکھایاجو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، اسحاق ڈار

بھارت کے 6 طیارے گرائے،جنگ میں وہ سبق سکھایاجو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کے 6 طیارے گرائے، بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، ایران کو بھی اندازہ ہوگیا کہ پاکستان ہی تہران کا اچھا دوست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کبھی بھی اپنی مرضی پاکستان پر مسلط نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف کامیابی پراللہ کے آگے سر بسجود ہیں، بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دُنیا میں سرخرو کیا، بھارت کو پاکستان نے 9 اور 10 مئی کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی بھرپور سفارتی حمایت کی، ایران کو بھی اندازہ ہو گیا کہ اسلام آباد ہی تہران کا سچا اور اچھا دوست ہے، ایران میں شہدا کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گا، ہم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی بھرپور سفارتی حمایت کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *