امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا گیا ہے اور اسی اجلاس میں ان کی پالیسیوں پر بھی شدید تنقید کی گئی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے اقلیتی سینیٹ لیڈر چک شومر نے صدر ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔
چک شومر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل داغ کر اپنے ہی ملک کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 170 بچیاں ہلاک ہو گئیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل موجود ہی نہیں، اس لیے یہ دعویٰ درست نہیں ہو سکتا۔
سینیٹ میں ہونے والی بحث کے دوران ڈیموکریٹک رہنماؤں نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے متعلق پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ حکومت کو اس معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔
ادھر امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے معاملے میں مزید سخت اقدامات کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکی فوج کو ایران میں زمینی کارروائی کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، قیمتیں مزید گر گئیں

