ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کر نےکا دعویٰ

ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کر نےکا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں دو سو امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں،ایرانی ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر کیے گئے حملوں میں امریکی تنصیبات اور اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی بحری اڈے پر کارروائی کے دوران اکیس امریکی فوجی مارے گئے، بیان میں کہا گیا کہ تہران کی ریفائنری پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں حیفا کی ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک امریکی تیل بردار جہاز کو بھی ہدف بنایا گیا۔

دوسری جانب  نین یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے وہ اہلکار جو ہتھیار ڈال دیں گے انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ان تمام ممالک کے ساتھ کھڑا ہے جو ایرانی حملوں کا نشانہ بنے ہیں اور ایسے ممالک اسرائیل سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :تین دن میں 42 ایرانی بحری جہاز تباہ کیے،ٹرمپ کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی موجودہ حکومت کے خاتمے کے لیے ایک منظم منصوبہ موجود ہے اور اس حوالے سے مختلف اقدامات زیر غور ہیں۔

  خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے عالمی برادری بھی مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *