بھارت زیر، پاکستان کی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار فتح

بھارت زیر، پاکستان کی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار فتح

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان کے انڈر 13 اور انڈر 15 کے کھلاڑیوں نے فائنل مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر سات میڈلز اپنے نام کیے۔

بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارتی کھلاڑی آیان دھنوکا کو شکست دی،سہیل عدنان نے گیارہ پانچ، گیارہ دو، گیارہ تیرہ اور گیارہ چھ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔انڈر 15 کی کیٹیگری میں پاکستان کے نعمان خان نے فائنل میں اپنے ہم وطن احمد رایان خلیل کو بارہ دس، گیارہ چھ اور گیارہ دو سے ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
گرلز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کی ماہنور علی کو چین کی ین زیووان کے ہاتھوں پانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا میچ کا اسکور نو گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ نو، نو گیارہ اور بارہ دس رہا۔

پاکستانی اسکواش ٹیم نے مرکزی مقابلوں میں دو طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جب کہ پلیٹ ڈویژن میں بھی دو ٹائٹلز جیتنے میں کامیاب رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *