آپریشن سندور کی ذلت کے بعد نیا تماشہ،گگن وِجے مشق،شکست خوردہ بھارت کا ایک اور بزدلانہ،اشتعال انگیز قدم

آپریشن سندور کی ذلت کے بعد نیا تماشہ،گگن وِجے مشق،شکست خوردہ بھارت کا ایک اور بزدلانہ،اشتعال انگیز قدم

بھارت اس وقت پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد اپنے زخم چاٹ رہا ہے اور محض دکھاوے کے ڈرامے رچا رہا ہے کیونکہ حقیقت میں وہ اب کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہا۔
“گگن وِجے” جیسی مشقیں صرف تصویری بیانیہ گھڑنے اور اندرونی سیاسی دباؤ سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہیں۔

آزاد ریسرچ ڈیسک کے مطابق بھارت کی یہ مشقیں نہ صرف جنگی صلاحیتوں کی کھوکھلی نمائش ہیں بلکہ اس کے خوف زدہ ذہن کی ترجمانی بھی کرتی ہیں، جو اب پاکستان کے سامنے کھلے میدان میں آنے سے گھبرا رہا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :آپریشن سندور کا خفیہ نقصان بے نقاب، بھارت کا ہلاک فوجیوں کو اعزازات دینے کا اعلان
حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں جو عبرتناک شکست بھارتی فضائیہ کو ہوئی اس نے بھارتی عسکری قیادت کو ہلا کر رکھ دیا۔ آپریشن سندور نے بھارتی افواج کی اصل اوقات کھول کر رکھ دی اور وہ تمام افسانے جو دہلی سرکار دہائیوں سے تراشتی آ رہی تھی، ایک لمحے میں بکھر گئے۔
اب جب بھارت جانتا ہے کہ وہ روایتی جنگ میں پاکستان کا سامنا نہیں کر سکتا، تو اس نے بزدلی کی راہ اپناتے ہوئے ڈرون حملوں جیسے غیر روایتی ہتھکنڈوں پر انحصار شروع کر دیا ہے۔

یہ ڈرون مشقیں جنہیں بھارتی میڈیا اور حکام بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں، درحقیقت میدان جنگ سے راہِ فرار کا اعلان ہیں۔ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کی فوجی طاقت اور ایئر ڈیفنس سسٹمز اتنے مضبوط ہو چکے ہیں کہ کوئی بھی براہ راست حملہ خودکشی کے مترادف ہوگا۔ اسی لیے بھارت اب دور بیٹھ کر صرف شور مچا رہا ہے نہ وہ کچھ کر سکتا ہے، نہ کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت: بی جے پی رہنماؤں کی غنڈہ گردی سے قانون، جمہوریت اور ریاستی ادارے مفلوج
آزاد ریسرچ ڈیسک کے مطابق”گگن وِجے” جیسی مشقیں اس وقت کی جاتی ہیں جب اصل طاقت مفلوج ہو چکی ہو اور قیادت صرف قوم کو فریب دینے کے لیے نقل کی تلواریں لہرا رہی ہو۔ بھارت اس وقت ایک ایسے فوجی تماش بین کی شکل اختیار کر چکا ہے جو شکست کے بعد میدانِ جنگ میں واپسی کے خواب تو دیکھتا ہے، مگر حقیقت میں صرف اسٹیج پر اداکاری کرتا ہے۔

یہ مشق نہیں  مایوسی کا اعلان ہے یہ تیاری نہیں، شکست خوردگی کی آخری ہچکیاں  اور سب سے بڑھ کر یہ اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ بھارت  پاکستان سے دوبارہ ٹکرانے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔
اسی پس منظر میں اگر بھارت کی حالیہ حرکات کو دیکھا جائے تو صاف محسوس ہوتا ہے کہ دہلی کی قیادت شدید ذہنی دباؤ، اندرونی انتشار اور عالمی سطح پر بگڑتی ہوئی ساکھ کا شکار ہو چکی ہے۔

گگن وِجے جیسے مصنوعی مظاہرے صرف اس لیے ترتیب دیے جا رہے ہیں تاکہ بھارتی عوام کو یہ باور کرایا جا سکے کہ ان کا ملک  طاقتور ہے حالانکہ زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
آزاد ریسرچ ڈیسک کے مطابق بھارت کے پاس اب نہ ہی کوئی ایسا اسٹریٹیجک پتا بچا ہے اور نہ ہی اس کے اندر اتنی سیاسی ہمّت ہے کہ وہ کسی نئے عسکری محاذ پر جانے کا رسک لے سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستانی ایٹمی تنصیب پر حملے کا جھوٹا دعویٰ
اس وقت بھارت کی حالت اُس ہارے ہوئے جواری کی مانند ہے جو بازی پلٹنے کے خواب تو دیکھتا ہے مگر جیب خالی ہو چکی ہے، ہاتھ خالی ہیں اور حوصلہ پست۔
یہی وجہ ہے کہ بھارت اب سائبر حملوں، فالس فلیگ آپریشنز، اور میڈیا پر مبنی نفسیاتی جنگ کی طرف جھک رہا ہے۔ ڈرون مشقیں اسی سلسلے کی ایک قسط ہیں جن کا مقصد زمینی حقیقت سے توجہ ہٹا کر پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کی جعلی فضا بنانا ہے۔ مگر نہ تو پاکستان ان چالاکیوں سے ناواقف ہے نہ ہی اس کے دفاعی ادارے اس قسم کی اشتعال انگیزیوں سے مرعوب ہونے والے ہیں۔

پیغام بہت واضح ہے بھارت جتنا بھی شور مچائے، جتنے بھی شوٹنگ ڈرون اڑا لے، اس کی طاقت کا بھرم ٹوٹ چکا ہے اور جس دشمن کی تلوار ٹوٹ جائے، وہ صرف لہو لہان بدن کے ساتھ سائے سے لڑا کرتا ہے۔ پاکستان نے نہ صرف میدان میں بلکہ نفسیاتی اور تزویراتی سطح پر بھی بھارت کو مات دی ہے۔اب بھارت جو کچھ کر رہا ہے، وہ محض شکست خوردہ تکبر کی آخری سانسیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *