فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کاکارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کاکارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز ملٹری ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج نے شہید حوالدار لالک جان نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ، جنہوں نے کارگل جنگ کے دوران مادرِ وطن کے دفاع میں بے مثال جرأت، غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانی پیش کی۔

آج ہی کے دن 1999 میں حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود مورچے کا دفاع کرتے رہے۔
انہوں نے آخری سانس تک دشمن سے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا۔پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ان کی عظیم قربانی کو انتہائی عزت و احترام کے ساتھ یاد کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی شجاعت اور ایثار کی داستان آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ شہداء کے مقدس مشن کو جاری رکھتے ہوئے

مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار رہیں گےاور اس امانت کی پاسداری کریں گے جو ہمیں ہمارے شہداء نے سونپی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *