آزاد فیکٹ چیک نے کیا پراپیگنڈہ بے نقاب، بھارتی سوشل میڈیا کی پاکستان میں سیاسی عدم استحکام بارے من گھڑت افواہ سازی

آزاد فیکٹ چیک نے کیا پراپیگنڈہ بے نقاب، بھارتی سوشل میڈیا کی پاکستان میں سیاسی عدم استحکام بارے من گھڑت افواہ سازی

آزاد فیکٹ چیک نے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام بارے پھیلائے گئیے جھوٹے پراپیگنڈے کی نشاندہی کی ہے اور واضح کیا کہ  پاکستان میں سیاسی استحکام ہے اور پاکستان اس افواہ سازی کو مسترد کرتا ہے۔ 

آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے زریعے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے پراپیگنڈہ سرار جھوٹ اور افواہ سازی پر مبنی ہے ۔ آزاد فیکٹ چیک نے سیاسی عدم استحکام کے حوالےسے جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملک سیاسی طور پر مستحکم ہے اور من گھڑت جھوٹی کہانی مکمل طور پر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے افواہ سازی کی سازش ہے۔

           

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے زریعے من گھڑت انداز میں یہ افواہ سازی پھیلائی گئی کہ ملک پاکستان میں
صدر آصف علی زرداری کی ممکنہ برطرفی کی اطلاعات ہیں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک صدر آصف علی زرداری کو صدارت سے ہٹانے کے لیئے کام کر رہے ہیں۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے اس پراپیگنڈے کو مضحکہ خیز اور افواہ سازی قرار دیا ۔

مزید پڑھیں: بھارت کا رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف، اعزازات دینے کے فیصلے نے بھانڈا پھوڑ دیا

آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا کہ ملک میں مکمل طور پر سیاسی استحکام ہے اور بھارتی میڈیا اپنی جنگی ہزیمت پر ایسے جھوٹے اور بے سروپا الزامات سے کور کرنے کئ ناکام سازشوں میں مصروف ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *