4 دہائیوں بعد ہریتک روشن اور رجنی کانت کی تاریخی واپسی

4 دہائیوں بعد ہریتک روشن اور رجنی کانت کی تاریخی واپسی

بالی وڈ سپر اسٹارہریتک روشن اور جنوبی بھارتی سنیما کے لیجنڈ رجنی کانتھ تقریباً 40 سال بعد ایک بار پھر ایک ہی فلم میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن کو رجنی کانت کی آنے والی تامل فلم ’’جیلر 2‘‘ میں اہم کردار کے لیے شامل کیا گیا ہے، جسے فلم کی بڑی خاص بات قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فلم میں ہریتک روشن کی انٹری کو غیر معمولی انداز میں پیش کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جبکہ ان کے کردار کے لیے خصوصی بیک گراؤنڈ میوزک بھی ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ ان کی موجودگی کو مزید یادگار بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :علی ظفر کا تاریخی شو، ہزاروں افراد کی شرکت سے نیا ریکارڈسامنے آگیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہریتک روشن اور رجنی کانت آخری بار 1986 کی ایکشن ڈرامہ فلم ’’بھگوان دادا‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس فلم میں کم عمر ہریتک نے رجنی کانت کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔

اب چار دہائیوں بعد دونوں اداکار دوبارہ ایک ہی اسکرین پر دکھائی دیں گے، جس پر مداحوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’جیلر 2‘‘ کی شوٹنگ 22 یا 23 جون سے چنئی میں شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ فلم کی کاسٹ اور کہانی سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles