ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلائے جانے والے ایکس (X) اکاؤنٹس کی جانب سے پھیلائی گئی ایک غلط معلومات کی نشاندہی کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC)، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کینیڈا کی شہریت حاصل کر لی ہے۔
یہ جھوٹا دعویٰ بھارتی حفیہ ایجنسی را سے وابستہ ‘بابا بنارس’ نامی ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا جو کہ بھارت سے تعلق رکھتا ہے اور جعلی خبروں و غلط معلومات کا معروف ذریعہ ہے۔
بابا بنارس، جو اپنے آپ کو بھارت سے تعلق رکھنے والا دفاعی اُمور کا شوقین بتاتا ہے، نے سوشل میڈیا پر یہ بے بنیاد دعویٰ کیا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ہفتے کینیڈین شہریت حاصل کی ہے۔
🚨 Azaad Fact Check has identified misinformation spread by India-based X accounts claiming that General Sahir Shamshad Mirza, Chairman of the Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC) of Pakistan, acquired Canadian citizenship. The X account ‘Baba Banaras’ is a known source of… https://t.co/BxTNDJkA1o pic.twitter.com/BYcxAzEn0x
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 7, 2025