ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی تاریخی بے عزتی، منصور علی خان کا انکشاف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی تاریخی بے عزتی، منصور علی خان کا انکشاف

ویب ڈیسک۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن منصور علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریا کی تاریخی بے عزتی کی ہے۔

منصور علی خان کے مطابق بی جے پی کے ایم پی تیجسوی سوریا ٹرمپ سے بغیر کسی پیشگی اپائنٹمنٹ کے ملاقات کرنے کے لیے ان کی نجی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ اس غیر رسمی اور غیر متوقع آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور تیجسوی سوریا کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

 تیجسوی سوریا کا مقصد آپریشن سندور کے بعد امریکہ میں پاکستان کے خلاف کیس تیار کرنا تھا، لیکن ٹرمپ نے ان کی بات سننے کے بجائے انہیں سخت لہجے میں بے عزتی کرنے کے بعد واپس بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیام مرصوص کی کامیابی کے بعد پاک فوج نے “آپریشن معصوم” شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، منصور علی خان کا دعویٰ

منصور علی خان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد بی جے پی کے اندر تیجسوی سوریا کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اب پارٹی کے اندر سے ہی انہیں بی جے پی سے نکالنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *