فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج واضح بتا دیا جنگ سوشل میڈیا یا بالی ووڈ فلم نہیں: سینئر صحافی اظہر جاوید

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج واضح بتا دیا جنگ سوشل میڈیا یا بالی ووڈ فلم نہیں: سینئر صحافی اظہر جاوید

ویب ڈیسک: سینئر صحافی اظہر جاوید نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے آج واضح کہا کہ پاکستان نے جنگ اپنی ٹیکنالوجی سے جیتی ہے،پاکستان آئندہ بھی بھارتی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرے گا،جنگیں سوشل میڈیا یا بالی وڈ فلموں سے نہیں لڑی جاتی،اس کے لئے مکمل ٹرینڈفوج اور ائیرفورس چاہیے ہوتی ہے۔

سینئر صحافی اظہر نے کہا کہ اب بھارت کے ڈپٹی چیف بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف واضح برتری حاصل کی اور انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے انہیں ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا ہے۔ اور حالیہ پاک بھارت جنگ کے حوالے سے بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین کی مدد حاصل تھی، تاہم آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں یہ تمام عوامل واضح کیا ہیں اور انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارت ے خلاف یہ جنگ اپنی ٹیکنالوجی سے جیتی ہے اور پاکستان آئیندہ بھی بھارتی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کریگا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی پراپیگنڈہ کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ جنگیں سوشل میڈیا یا بالی ووڈ مصالحہ سے نہیں جیتئ جاتیں اس کےلیئے مکمل ٹرینڈ فوج اور ائیر فورس چاہیئےہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مہذب انداز میں بھارتی فوج کو پروفیشنل ازم کا سبق دیا: ڈاکٹر قادر بلوچ

سینئر صحافی اظہر جاوید نے کہا کہ آج بھارت عالمی سطع پر پاکستان کے خلاف اپنی ہزیمت چھپانے کے لیئے دنیا بھر میں پراپیگنڈہ کر رہا ہے تاہم بھارت کو اس امرکو تسلی کرنا چاہیئے کہ جنگ بالی ووڈ مصالحوں سے نہیں لڑی جاتی بلکہ جنگ کے لیئے ایک مکمل ٹرینڈ فوج اور اعلی تربیت یافتہ ائیر فورس چاہیئے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت پر اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں ایک پروفیشنل آرمی، ائیر فورس اور نیوی ہے اور پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں اعلی جنگی سامان ہے اور پاکستان کے جوان بھی بھارت کے مقابلے میں بہتر صلاحیتوں کے حامل ہیں اور پاکستان بھارت کئ کسی بھی ایڈوینچر کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی حالت ایسی ہے جیسے وردی میں تھیٹر چل رہا ہو: میجر جنرل (ر) زاہد محمود

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *