بھارت کا خطے میں چوہدری بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کرد یا، این ڈی یو میں فیلڈ مارشل کے خطاب نے اپریشن سندور کا احاطہ کیا: عمران وسیم

بھارت کا خطے میں چوہدری بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کرد یا، این ڈی یو میں فیلڈ مارشل کے خطاب نے اپریشن سندور کا احاطہ کیا: عمران وسیم

ویب ڈیسک: سینئر صحافی عمران وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے مقابلے میں خطے میں خود کو نیٹ اسٹیبلائزر کے طور پر منوایا ہے۔

سینئر صحافی عمران وسیم نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب آپریشن سندور کا مکمل احاطہ کرتا ہے اوربھارت کا خطے میں چوہدری بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کردیا،بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے خود کو خطے میں نیٹ اسٹیبلائزر کے طور پر منوایا ہے۔

عمران وسیم نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خطاب آپریشن سندور میں بھارت کی ناکامی کی مکمل داستان کا احاطہ کرتا ہے۔ آپریشن سندور کے پیچھے مودی سرکار کا بنیادی مقصد خطے میں اپنی اجارہ داری اور چودہراہٹ قائم کرنا تھا لیکن آپریشن سندور میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ تربیت اور پروفینشل ازم نے چکنا چور کر دیا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مہذب انداز میں بھارتی فوج کو پروفیشنل ازم کا سبق دیا: ڈاکٹر قادر بلوچ

سینئر صحافی عمران وسیم نے کہا کہ آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد سے مودی سرکار جس طرح کے حیلے بہانہ بنا رہی ہے یہ مودی سرکار کے اسٹریٹیجک اسٹریجی سے نا بلد ہونے کا ثبوت ہے۔بھارت کی مودی سرکار نے جس طرح سے دیگر ممالک کواس معاملے میں گھسیٹنے کو کوشش کی گئی ، پاکستان نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مودی سرکار جس طرح سے دعویٰ کرتی ہے کہ وہ خطے میں نیٹ سکورٹی پرووائیڈر ہے، بھارت کی مودی سرکار کا یہ دعویٰ خود ساختہ اور فرضی ہے۔ جبکہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے خود کو ریجنل سٹیبیلائزر کے طور پر منوایا ہے۔

سینئر صحافی عمران وسیم نے کہا کہ پاکستان نے یہ اعزاز اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور پروفیشنل ازم سے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کا اصولی موقف یہ ہئ ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ، پاکستان خطے میں کسی قسم کی کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے۔
پاکستان اپنئ سالمیت اور خودمختاری پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دیگا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج واضح بتا دیا جنگ سوشل میڈیا یا بالی ووڈ فلم نہیں: سینئر صحافی اظہر جاوید

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے آج کے خطاب نے واضح پیغام دیا ہے کہ جنگیں فینسی نعروں یا فلموں سے نہیں بلکہ پرفیشنل ازم سے لڑی جاتئ ہیں۔اور پاکستان کی افواج جذبہ ایمانی کیساتھ اپنے ملک کے دفاع کے لیئے تیار کھڑی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *