مودی سرکار کا جارحانہ جنگی جنون ایک بار پھر سے خطے کے امن کو برباد کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے اور اب ہندوستانی حکومت نے پاکستا ن کے خلاف آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد نئی محاز آرائی کا باب کھول دیا ہے۔
آزاد ریسرچ کے مطابق بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی کا بدلہ لینے کےلیئے اسلحہ اور جنگی سامان اکھٹا کرنا شروع کر دیا ہے اور بھارت نےاب طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایڈوانسڈ ٹووڈ آرٹلری گن سسٹم لانچ کیا ہے۔
آزاد ریسرچ کے مطابق ہندوستانی فوج کے استعمال کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ آرٹلری گن سسٹم لانچ کیا گیا ہے اسے DRDO (دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم) نے بھارت فورج اور ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز جیسی نجی فرموں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔
بھارت کی طرف سے ایڈوانسڈ ٹووڈ آرٹلری گن سسٹم (اے ٹی اے جی ایس) کا آغاز اس کے جارحانہ فوجی عزائم کا ایک اور خطرناک اشارہ ہے۔ یہ ہتھیار آپریشن سندور جیسے حالات کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جہاں لائن آف کنٹرول کے اس پار سویلین اور فوجی علاقوں کو بلاامتیاز نشانہ بنانے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے توپ خانے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بھارت کی حالیہ فوجی اپ گریڈیشنزکے ساتھ ساتھ جاری فوجی مشقیں اور ماؤنٹڈ گن سسٹمز، ڈرون انٹیگریشن مشقیں، نئے لڑاکا طیاروں کی خریداری، اور برقی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ، یہ سب عوامل یہ واضح کرتے ہیں کہ نئی دہلی مستقبل قریب میں پاکستان کے خلاف ایک اور محدود جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔