مزمل سہروردی نے عادل راجہ اور احمد نورانی کی فیک خبروں کا پوسٹ مارٹم کردیا

مزمل سہروردی نے عادل راجہ اور احمد نورانی کی فیک خبروں کا پوسٹ مارٹم کردیا

ویب ڈیسک — سینئر صحافی و تجزیہ کار مزمل سہروردی نے آزاد پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادل راجہ، احمد نورانی اور ان کے ساتھی سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم کے ذریعے یہ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر اور محسن نقوی کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس مہم کو مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔

مزمل سہروردی نے کہا کہ ان افواہوں کا مقصد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بننے والے حالیہ سیاسی اتحاد کو نقصان پہنچانا اور اسٹیبلشمنٹ و حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ عادل راجہ کا وہی قسم کا جھوٹ ہے جیسے اس نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی کوئی عملی یا منطقی وجہ نظر نہیں آتی۔اگر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر بننا ہوتا، تو وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کرانے کا فیصلہ نہ کرتے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ پاکستان میں صدر کا عہدہ کوئی طاقت ور عہدہ نہیں ہے، تمام اختیارات وزیراعظم کے پاس ہوتے ہیں، اس لیےفیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایسی غیر مؤثر حیثیت اختیار کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ’را ‘کی پراکسی عادل راجہ فیلڈ مارشل کو صدر بنوانے پر تُلا ہوا ہے، سینئر صحافی جبار چوہدری

محسن نقوی سے متعلق پھیلائی جا رہی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے مزمل سہروردی نے کہا کہ محسن نقوی سینیٹر ہیں، اور آئینی طور پر سینیٹر وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم بننے کے لیے قومی اسمبلی کا رکن ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی جھوٹی خبروں کا واحد مقصد پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے تاکہ موجودہ سیاسی استحکام کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *