پاکستان کی آذربائیجان میں ایئربیس کی تعمیر سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی آذربائیجان میں ایئربیس کی تعمیر سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس جھوٹی معلومات کی نشاندہی کی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان میں ایک ایئربیس تعمیر کر رہا ہے۔

ادارے کے مطابق یہ خبر غلط ہے اور حقیقت پر مبنی نہیں۔ آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آذربائیجان میں کسی بھی قسم کا ایئربیس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے۔

یہ جھوٹی خبر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد گمراہ کن معلومات کو فروغ دینا ہے۔ آزاد فیکٹ چیک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *