ہونڈا سی ڈی 70 اب صرف 23 ہزار 850 روپے دیکر حاصل کریں،بینک کی شاندار آفر

ہونڈا سی ڈی 70 اب صرف 23 ہزار 850 روپے دیکر حاصل کریں،بینک کی شاندار آفر

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث نقد رقم سے موٹر سائیکل خریدنا بہت سے شہریوں کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے ایسے میں میزان بینک کی اپنی بائیک فنانسنگ اسکیم عوام کو آسان اقساط پر موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

بینک کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 جس کی موجودہ قیمت تقریباً 1 لاکھ 59 ہزار روپے ہے کو بھی شریعت کے مطابق مساومہ فنانسنگ کے تحت خریدا جا سکتا ہے۔

اسکیم کے تحت اگر کوئی صارف معیاری پروڈکٹ میں کم از کم 15 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کا انتخاب کرتا ہے تو اسے تقریباً 23 ہزار 850 روپے بطور ایڈوانس ادا کرنا ہوں گے جبکہ باقی تقریباً 1 لاکھ 35 ہزار 150 روپے کی رقم بینک فنانس کرے گا۔

اسی طرح اگر صارف 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کا انتخاب کرے تو اسے تقریباً 31 ہزار 800 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ فنانسنگ کی رقم تقریباً 1 لاکھ 27 ہزار 200 روپے رہ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑی خوشخبری، ایک ساتھ 4000 روپے ملیں گے

بینک کے مطابق چینی اور پاکستانی ساختہ موٹر سائیکلوں کے لیے فنانسنگ کی مدت دو سال تک رکھی گئی ہے۔ اس حساب سے ہونڈا سی ڈی 70 کی ماہانہ قسط تقریباً 6 ہزار سے 7 ہزار روپے کے درمیان بن سکتی ہے تاہم حتمی قسط کا تعین بینک کی منظوری، فنانسنگ لاگت، منتخب پروڈکٹ اور دیگر چارجز کے مطابق کیا جائے گا۔

میزان بینک کی یہ اسکیم مکمل طور پر شریعت کے مطابق مساومہ فنانسنگ ماڈل پر مبنی ہے، جس کے تحت بینک پہلے موٹر سائیکل خریدتا ہے اور بعد ازاں اسے صارف کو باہمی رضامندی سے طے شدہ قیمت پر آسان ماہانہ اقساط میں فروخت کرتا ہے۔

اسکیم کے تحت ہونڈا سوزوکی، سپر اسٹار، ہائی اسپیڈ، ویلیکٹرا اور دیگر برانڈز کی پٹرول اور الیکٹرک بائیکس بھی فنانس کرائی جا سکتی ہیں۔ درخواست گزار میزان بینک کی منتخب شاخوں سے فارم حاصل کر کے مطلوبہ دستاویزات جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ فنانسنگ کی منظوری عموماً 5 سے 7 دن کے اندر مکمل کی جاتی ہے۔

بینکاری ماہرین کے مطابق کم آمدنی اور متوسط طبقے کے لیے موٹر سائیکل فنانسنگ کی ایسی اسکیمیں سفری سہولت کے حصول کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، خصوصاً ان افراد کے لیے جو ایک ساتھ بڑی رقم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

editor

Related Articles