اسلام آباد: ایک بین الاقوامی ہوا بازی کے ماہر اور صحافی ایلن وارنز نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران پاکستان فضائیہ نے بھارتی فضائیہ (IAF) کے چار رافیل لڑاکا طیارے مار گرائے۔
ایلن وارنز نے X (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھاکہ “کل پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے بات ہوئی۔ پاکستان فضائیہ نے 5 سے 10 مئی کے درمیان بھارتی فضائیہ کی پوری ’کل چین‘ کو تباہ کر دیا۔ سیٹلائٹ ڈاؤن لنکس بند کیے گئے، ریڈار جام کیے گئے، اور GPS نظام ناکارہ بنایا گیا۔ بھارتی فضائیہ خوش نصیب تھی کہ اس کے چار، جی ہاں، چار، رافیل طیاروں سے زیادہ نہیں گرے۔”
ایلن وارنز کے مطابق، پاکستان نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد کیے گئے بھارتی حملوں کا جواب دیتے ہوئے نہ صرف ملک کی خودمختاری کا دفاع کیا بلکہ کم از کم چھ بھارتی طیارے مار گرائے، جن میں کم از کم چار جدید رافیل طیارے شامل تھے۔ بھارت نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے عائد کیا تھا۔
بھارت نے ان حملوں کے بعد پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں 50 سے زائد افراد، بشمول خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے۔ جواب میں پاک فضائیہ نے اپنی فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے کارروائی کی۔
Spoke to #PakistanAirForce Chief ACM Zaheer Ahmed Baber yesterday. The PAF brought down the IAF’s entire kill chain on May 5-10. Satellite downlinks were scuttled, radars jammed and GPS killed. IAF was fortunate not to lose more than four , yes four, Rafales.
— Alan Warnes (@warnesyworld) July 9, 2025