سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی، جے یو آئی (پ) ممکنہ اتحاد اپوزیشن کیلئے ابھرتا چیلنج

سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی، جے یو آئی (پ) ممکنہ اتحاد اپوزیشن کیلئے ابھرتا چیلنج

سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام (پ) کے مابین خیبرپختونخوا میں اتحاد کے لیے رابطے شروع ہوگئے ہیں۔ اگر دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد قائم ہو جاتا ہے تو اپوزیشن جماعتیں کئی نشستوں سے محروم ہو سکتی ہیں۔

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی گیارہ نشستوں میں سے 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستیں شامل ہیں۔ حکومت کے پاس ارکان کی تعداد 92 ہے، جبکہ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 52 ہے جن میں ایک آزاد امیدوار بھی شامل ہے جس کا جھکاؤ مسلم لیگ (ن) کی طرف ہے۔ یوں اپوزیشن کی مجموعی تعداد 53 بن جاتی ہے۔ اگر حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے ارکان کے تناسب سے امیدوار کھڑے کرتے ہیں تو جنرل نشست پر ہر امیدوار کو تقریباً 20 ارکان کی حمایت درکار ہو گی، جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر 53 ارکان کی حمایت امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کرا سکتی ہے۔

اس صورتحال میں جنرل نشستوں پر اپوزیشن کے تین، جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر ایک، ایک سینیٹر منتخب ہو سکتا ہے۔ حکومت کو چار جنرل نشستوں سمیت مجموعی طور پر چھ سینیٹرز ملنے کا امکان ہے۔ اسی طرح جنرل نشست پر ہر امیدوار کو 20 ارکان، جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر 50 ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔ اگر ہر کیٹیگری میں زیادہ امیدوار حصہ لیتے ہیں تو اس صورت میں ووٹوں کی تعداد مزید تقسیم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، بلاول بھٹو زرداری

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علماء اسلام (پ) کے ساتھ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بیک ڈور رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ اتحاد قائم کیا جا سکے۔ اگر یہ اتحاد ہو جاتا ہے تو حکومت کے حصے میں سینیٹ کی 11 میں سے 9 نشستیں آ سکتی ہیں کیونکہ اس وقت جے یو آئی (پ) کے خیبرپختونخوا اسمبلی میں ارکان کی تعداد 19 ہے جبکہ حکومتی ارکان کی تعداد 92 ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر شبلی فراز نے جمعیت علماء اسلام (پ) سے رابطہ کیا ہے، تاہم اس وقت وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں لہٰذا یہ ذمہ داری کسی اور رہنما کو سونپی جائے گی۔.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *