مودی حکومت کیخلاف 10 مزدور تنظیموں کی ملک گیر ہڑتال

مودی حکومت کیخلاف 10 مزدور تنظیموں کی ملک گیر ہڑتال

بھارت میں مودی حکومت کی کسان اور مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف 10 مزدور تنظیموں نے ملک گیر ہڑتال کی ہے۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق بھارت میں ٹریڈ یونینز کی ہڑتال میں 25 کروڑ سے زائد مزدور اور کسان شریک ہیں، ملک گیر ہڑتال کے باعث بھارت کے کئی شہروں میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ہڑتال کی وجہ سے دہلی، کولکتہ، چنئی اور بنگلورو سمیت بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے اسٹیشنز بند ہو گئے،مزدور تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ کئی شہروں میں روکنے اور دکانیں بند کرانے پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی صحافی کرن تھاپر کا جانبدار انٹرویو، بھارتی ناظرین بھی مایوس، بلاول بھٹو کے تحمل کو داد سراہا

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مزدور تنظیموں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق مزدور تنظیمیں حکومت سے بے روزگاری ختم کرنے اور اُجرت میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *