پاکستان نے جو کہا دنیا نے دیکھا، ہم صرف بڑھکیں مارتے رہے، بھارتی دفاعی تجزیہ نگار کا اعتراف

پاکستان نے جو کہا دنیا نے دیکھا، ہم صرف بڑھکیں مارتے رہے، بھارتی دفاعی تجزیہ نگار کا اعتراف

بھارتی دفاعی تجزیہ نگار نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے جو کہا دنیا نے دیکھا ہم نے صرف بڑھکیں ماری ،پاکستان ہمارے اربوں ڈالر کے جہاز تباہ کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دفاعی تجزیہ نگار نے اعتراف کیا کہ بھارتی قیادت صرف ڈھول پیٹتی ہے اور کچھ کرنے سے قاصر ہے، جبکہ پاکستان نے جو کیا وہ دنیا نے دیکھا اور اسی وجہ سے دنیا آج پاکستان کی دیوانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی عوام کو دکھاوے میں رکھا کہ ہم نے پاکستان سے بدلہ لینا ہے اور بلند بانگ دعوے کیے گے کہ بھارت پاکستان میں گھس کر مارے گا لیکن حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے واضح کیا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ بھارت کے پاس وسائل ہوتے ہوئے کوئی ٹیکنالوجی نہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ اب کوئی بھی بڑا ملک بھارت کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی صحافی کرن تھاپر کا جانبدار انٹرویو، بھارتی ناظرین بھی مایوس، بلاول بھٹو کے تحمل کو داد سراہا

ان کا کہنا تھا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کا پروفائل ہم سے بڑھ چکا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت کی صلاحیت اس کے مقابلے کی نہیں رہی ہے۔ اگر چائینہ پاکستان کو ہائپر سونک طیارے دیتا ہے تو بھارت کچھ نہیں کر سکتا اور پھر بھارت کے پاس صرف امن کی بات کرنے کی رہ جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے 80 کروڑ لوگ انتہائی غربت کا شکار ہیں اور بھارت کو امن کی بات کرنا چاہیے اور کسی بھی محاز آرائی سے گریز کرنا چاہیئے۔

مزید پڑھیں: بھارتی عسکری قیادت آپریشن سندور کی ناکامی کے حوالے سے تضاد کا شکار

بھارتی دفائی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ہمارت لیے یہ ہی بہت فخر کی بات ہےکہ ہماری فوجی طاقت پاکستان سے دوگنی ہے ہمارے پاس ٹینک اور ہتھیار پا کستان سے کہیں زیادہ ہے لیکن ان وسائل اور عددی برتری کے باوجود آج تک بھارت پاکستان کو ہرانے میں قاصر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *